بہاولنگر و گردونواح میں دھند ،سردی کی شدت میں اضافہ

شدید دھند کے باعث بازاروں میں بھی رش نہ ہونے کے برابر رہا

ہفتہ 2 جنوری 2021 12:23

بہاولنگر و گردونواح میں دھند ،سردی کی شدت میں اضافہ
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) بہاولنگر اور گردونواح میں دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ‘ ہفتہ کے روز شدید دھند اور ٹھنڈی ہواء کے باعث بازاروں میں بھی لوگوں کا رش نہ ہونے کے برابر رہا، سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کا کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز پر رش دیکھنے میں آیا لوگوں کی اکثریت نے گھروں میں پکوڑے وغیرہ بنانے کا اہتمام کررکھا تھا جبکہ سبز چائے‘ سوپ‘ مچھلی اور سموسوں کی دوکان پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے چائے کے ہوٹلوں پر لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا سردی کی شدت میں اضافے کی موجودہ لہر آج بھی برقرار رہے گی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں