پارتھنیم فصلوں کیلئے انتہائی خطرناک اورنقصان دہ ہے ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگری کلچرپنجاب

جمعرات 20 جولائی 2023 18:48

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2023ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگری کلچرپنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے پرنسپل زراعت آفیسرز اور ڈی ڈی ایز کومراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ پارتھنیم (گھاس پات،کیرٹ گراس) دنیا بھرمیں نہ صرف فصلوں کیلئے انتہائی خطرناک اورنقصان دہ ہے بلکہ انسانی اورجانوروں کی زندگیوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے یہ زیادہ تر بنجر اورخالی زمینوں میں پیداہوتاہے لیکن یہ اکثر زرعی اراضی جہاں فصلیں کاشت ہوئی ہوں ان کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اوران فصلوں میں کیڑے ودیگربیماریاں پیداکرتی ہے اوراس وقت بھی پنجاب کے خالی اوربنجرزمینوں میں یہ موجودہے یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے،ایک پودے میں پانچ ہزار سے دس ہزاربیج اس کے موجود ہوتے ہیں،یہ زیادہ ترگرمیوں اور بارشوں کے موسم میں پھلتی پھولتی ہے،یہ گھاس پھوس جانوروں اورانسانوں کیلئے بھی زہرکے مترادف ہے جو سانس کی اورجلد کی بیماریاں پیداکرتی ہے،اس کوصرف ہاتھوں سے اُکھاڑپھینکنے سے ہی اس کاخاتمہ ممکن ہوتاہے جبکہ کیمیکل کے زریعے بھی اس کوکنٹرول کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں یہ پھول بنانے کی سٹیج پرپہنچ چکی ہے اگراس کوفوری نہ روکاگیاتو یہ تمام آنیوالی بڑی فصلوں کوشدیدنقصان پہنچاسکتی ہے لہٰذا اس حوالے سے تمام کسانوں کو آگاہ کیاجائے اورہدایت کی جائے کہ وہ اس سٹیج پرہی اس کاقلع قمع کردیں جبکہ تمام دیگرمحکمہ جات جس میں ریونیو،لوکل گورنمنٹ،کوآپریٹو،لائیوسٹاک،اریگیشن، جنگلات اورروڈزکے محکمے شامل ہیں ان کوبھی ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے ایریازمیں فوری طورپراس کے خاتمے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں