محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا

ایچ پی سی کے کمروں کو مزید بہتر کیا جائے، نیشنل اسٹیڈیم سے متصل اوول گرائونڈ پر فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی، چیئر مین پی سی بی

بدھ 1 مئی 2024 15:42

محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا ہے۔محسن نقوی نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انتظامیہ نے انہیں سہولیات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین نے ہائی پرفارمنس سینٹر کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات دیئے۔محسن نقوی نے کہا کہ ایچ پی سی کے کمروں کو مزید بہتر کیا جائے، نیشنل اسٹیڈیم سے متصل اوول گرائونڈ پر فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ اوول گرائونڈ پر بھی باضابطہ میچز کا انعقاد ہوگا، خواتین کرکٹرز کے لیے مخصوص ڈریسنگ روم بھی بنائے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں