بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حکومت کی جانب سے قومی شناختی کارڈکی فیسوں میں حالیہ اضافہ پر تحفظات اور تشویش کااظہار

جمعہ 27 اپریل 2018 20:24

بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حکومت کی جانب سے قومی شناختی کارڈکی فیسوں میں حالیہ اضافہ پر تحفظات اور تشویش کااظہار
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک محمد اعجاز ناظم نے حکومت کی جانب سے قومی شناختی کارڈکی فیسوں میں حالیہ اضافہ پر اپنے تحفظات اور تشویش کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک قانونی نوٹیفکیشن (SRO) کے ذریعہ تمام زمرے میں آنے والے سی این آئی سی کی فیسوں میں سو فیصد اضافہ کیا ہے ۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، سی این آئی کی عام فیس 200 سے 400 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، ارجنٹ کارڈ کی فیس 300 روپے سے بڑھا کر1150 ،جبکہ نارمل سمارٹ کارڈکی فیس 400 سے بڑھا کر 750 اور یہی کارڈ ارجنٹ بنیادوں پر 800 سے بڑھا کر 1500 روپے اور ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ 1600 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بالغ شخص کو شناختی کارڈ کا حصول اسکی بنیادی ضرورت اور قومی پہچان کا ایک ذریعہ ہے ،جبکہ حکومت نے اس بنیادی اور اہم ضرورت کو غریب عوام پر فیسوں میں اضافہ کر کے مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شناختی کارڈکی حالیہ فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ صدر ر چیمبرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بات حکومت کے فرائض اور ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ پاکستان کے ہر شہری کو ا س کی زندگی کومطلوب تمام بنیادی ضرورتیں اور سہولیات فراہم کرے اور ان ضرورتوں میں شناختی کارڈ بھی شامل ہے۔صدر ر چیمبرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت قیمتوںمیں کئے گئے حالیہ اضافے کو فی الفورواپس لے اور غریب عوام کو ریلیف مہیا کرے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں