پاک فوج کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتی ہے، جنرل اشفاق پرویز کیانی

اتوار 18 اپریل 2010 11:49

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔18اپریل۔2010ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتی ہے۔ خطے میں قیام امن اور استحکام کےلئے پاک فوج ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔

(جاری ہے)

عزم نوتھری جنگی مشقوں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے، جنگی مشقوں کا مقصد پاک فوج کی عسکری صلاحیتوں کا جائزہ لیناہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہرقسم کے چیلنجز کا سامناکرنے کےلئے تیارہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ مشقوں میں پاک فضائیہ نے پاک آرمی کے شانہ بشانہ حصہ لیا اور پاک فضائیہ اور پاک فوج میں مکمل ہم آہنگی ہے ۔ اس موقع پروزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور پاک فضائیہ کے سربراہ راؤقمر سیلمان سمیت اعلی فوجی قیادت موجود تھی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں