خیر پور ٹامیوالی ، 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور خود کشی کے کیس میں پولیس نے جائے وقوع سے ملزم لقمان کا جوتا اور رومال برآمد کرلیا

مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے کیس میں ملوث ملزم لقمان کو ڈین این اے کیلئے کل لاہور لے جایا جائے گا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:55

خیر پور ٹامیوالی ، 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور خود کشی کے کیس میں پولیس نے جائے وقوع سے ملزم لقمان کا جوتا اور رومال برآمد کرلیا
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) ضلع بہاول پور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور خود کشی کے کیس میں پولیس نے جائے وقوع سے ملزم لقمان کا جوتا اور رومال بھی برآمد کرلیا۔خیر پور ٹامیوالی میں 3 دن قبل مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے کیس میں ملوث ملزم لقمان کو ڈین این اے کیلئے کل اتوار کو لاہور لے جایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شام جائے وقوع سے ملزم کا جوتا اور رومال بھی برآمد ہوا ہے۔ملزم کوگزشتہ روز 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیاہ ے جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ بہاولپور میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، لڑکی تھانے کے چکر لگاتی رہی لیکن پولیس نے ایک نہ سنی جس کی وجہ سے لڑکی نے دل برداشتہ ہو کر زہر پی کر خودکشی کر لی تھی۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والد کے مطابق اس کی بیٹی کو ملزم نے کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانہ خیر پور ٹامیوالی کے چکر لگاتی رہی تاہم پولیس نے اس لڑکی کا مقدمہ درج نہیں کیا۔لڑکی کے اہلِ خانہ کے مطابق لڑکی نے پولیس کے رویے سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی تھی۔لڑکی کے خودکشی کرنے کے بعد ڈی پی او صہیب اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انہیں اور ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں