حکومت ملک میں حقیقی مثبت تبدیلیاں لیکر آئے گی ،۔ عوام کی خدمت کرکے ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ،نوازشریف

بدھ 15 اکتوبر 2014 23:26

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ انکی حکومت ملک میں حقیقی مثبت تبدیلیاں لیکر آئے گی ۔پاکستانی عوام کی خدمت کرکے ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔وہ بدھ کی سہ پہر بہاولپورکے نواحی علاقے بیٹ بختیاری میں سیلاب متاثرین اور عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ کچھ سیاستدان منفی سیاست کرکے نئے پاکستان کی بات کررہے ہیں میں انہیں کہتا ہوں کہ پہلے وہ خیبرپختوانخواہ کو بہتر کریں جہاں تبدیلی لانے کیلئے عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے اس موقع پر وزیراعظم نے خیبرپختوانخواہ کی صورتحال پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات دگر گوں ہوچکے ہیں۔

ہر شعبے میں تنزلی آئی ہے اور اس کی ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو نئے پاکستان بنانے کی باتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے انتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ چند ہزار لوگ الیکشن میں دھاندلی کا بہانہ کرکے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی وہاں ہوسکتی ہے جہاں ہارجیت میں ووٹوں کا تناسب بہت کم ہو۔انہوں نے کہا جہاں جیتنے والے اور ہارنے والے کے ووٹوں کے درمیان ایک لاکھ کا فرق ہو وہاں دھاندلی کیسے ممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایک کروڑ60لاکھ ووٹ حاصل کیے ۔جن میں چند ہزار لوگ وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام منفی سیاست کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے۔یہ وقت ہے کہ سب آگے آئیں اور قوم کی خدمت کریں۔وزیراعظم نے ان سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاجنہوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کیاانہوں نے کہا کہ ان جمہوریت پسند سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں نے ملک کو آگے لے جانے اور قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم ترین کردارادا کیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ٹھنڈے ایئرکنڈیشنڈ کنٹینرز میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے باہر آئیں اور عوام کے مسائل اور دکھوں کو بانٹیں انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی،غربت کے خاتمے ،تعلیم کے فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ ،غربت اور جہالت کے خاتمے کے ساتھ بیروزگاری کے مسائل ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر پارک قائم کیا جارہا ہے اور کوشش ہے کہ اس کو ایک ہزار میگا واٹ تک بڑھا دیا جائے تاکہ ناصر ف علاقے میں بجلی کی ضروریات پوری ہوسکیں بلکے قومی گریڈ میں بھی بجلی شامل کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دیامربھاشا ڈیم اورداسوپروجیکٹ پر بھی تیزی سے کام کررہی ہے۔ان دونوں منصوبوں سے 9ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ بجلی کا موجودہ شارٹ فعال 5ہزار میگا واٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی بہتری اور ان کے مسائل میں کمی کیلئے بہت زیادہ کام کررہی ہے خاص طور پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ اور پانی کی چوری میں کمی قابل ذکر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی بننے والے موٹر وے سے بہاولپور کی عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پہنچنے والے گھروں اور فصلوں نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے حکومت ان نقصان کی تلافی کرے گی انہوں نے کہا کہ نقد امدادی رقوم فراہم کرنے کے پہلے مرحلے میں 25،25ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔جبکہ اس امدادی پیکیج کا دوسرا مرحلہ اس مہینے کی 20تاریخ سے شروع کردیا جائیگا۔وزیراعظم نوازشریف خصوصی طیارے پر 2:20منٹ پر بہاولپور ایئرپورٹ پہنچے تو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ،وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن اور انتظامی افسران نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم میاں محمد نوازشریف فورا ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بہاولپور کے نواحی علاقے بیٹ بختیاری کیلئے روانہ ہوئے ۔

ہیلی پیڈ پر رکن صوبائی اسمبلی خالد ججہ،سابق ایم این اے عالم لالیکا اور چیف سیکرٹری پنجاب نے انکا استقبال کیا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں