بہاولپور،دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

پیر 8 اگست 2016 12:55

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست ۔2016ء) بہاول پور میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے کاوٴنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ کے اے ایس آئی کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں خانقاہ شریف کے قریب قومی شاہراہ پر یہ افسوناک واقع صبح ساڑھے 8 بجے اس وقت پیش آیا جب اللہ دتہ نامی اہلکار ہتھیجی گاوٴں سے دفتر بہاولپور آرہا تھا۔ عینی شادین کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں سے ایک نے ہیلمٹ پہننا تھا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی حکام جائے واقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق اہلکار کی میت پوسٹمارٹم کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں