حکومت پنجاب کی تمام مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کا مکمل ڈیٹا مساجد کی انتظامیہ کو پاس رکھنے کی ہدایات

بدھ 16 جولائی 2014 18:27

بہاول پور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) حکومت پنجاب نے بہاول پورسمیت صوبہ بھر کی تمام مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کا مکمل ڈیٹا مساجد کی انتظامیہ کو اپنے پاس رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے محکمہ اوقاف کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم اہم مساجد اور درباروں میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کے مکمل کوائف جمع کریں اور اس کے بعد انہیں اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے یہ اقدام ملکی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں