ایدھی سنٹر کراچی کی بس گمشدہ بچوں کو لیکر بہاولپور پہنچ گئی،ایک گمشدہ بچہ ورثاء کے حوالے

پیر 15 جولائی 2013 22:23

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء) گمشدہ بچوں کے لواحقین کی تلاش میں ایدھی سنٹر کراچی کی بس گمشدہ بچوں کو لیکر بہاولپور پہنچ گئی اور ایک گمشدہ بچے کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔گمشدہ بچوں کو کراچی سے لیکر چلنے والی بس گذشتہ روز ایدھی سنٹر بہاولپور پہنچی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایدھی ہوم کراچی کے نمائندہ امان اللہ نے بتایا کہ جوبچے گھروں سے بھاگ کردوسرے شہروں میں آجاتے ہیں اورکسی طریقہ سے ایدھی ہوم پہنچ جاتاہے ان بچوں کو گھروں میں پہنچانے کیلئے ایک بس سروس کاآغازکیاہے اور اب تک 55 گمشدہ بچوں کوانکے شہروں میں لواحقین کے حوالہ کیاجائیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں سندھ میں 6 بچوں کو انکے گھروں تک پہنچایاگیااورپنجاب میں 30، پشاورمیں 7 اور کوئٹہ میں 7 بچوں کو انکے والدین کے حوالہ کیاجائیگا تاکہ عید سے قبل یہ بچے اپنے گھروں میں عیدکی خوشیاں مناسکیں ۔بہاولپورمیں عبدالواعظ نامی بچے کو انکے لواحقین کے حوالہ کیاگیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں