مشیر وزیراعلی پنجاب کی ملز کو گیس کی فراہمی کیلیے بہاولپورکے شہریوں کی گیس بند

بدھ 28 جنوری 2015 22:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) مشیر وزیراعلی پنجاب کی گھی ملز کو گیس کی فراہمی کیلئے بہاولپورکے شہریوں کااستحصال کیاجانے لگا بہاولپورکامنظورشدہ پریشر ملز کومنتقل کیاجارہاہے جبکہ شہریوں کو گیس کی سہولت سے محروم رکھاجارہاہے شہریوں کااحتجاج تفصیل کے مطابق بہاولپور شہرمیں سوئی گیس کی فراہمی انتہائی حدتک کم کردی گئی ہے اور شہر میں سوئی گیس یکسرناپید ہوکررہ گئی ہے شہریوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں بتایاگیاہے کہ بہاولپورشہر کیلئے سوئی گیس کامنظورشدہ پریشر مبینہ طورپر کوآرڈی نیٹرمسلم لیگ ن جنوبی پنجاب ومشیر وزیراعلی پنجاب کی گھی ملز کو منتقل کردیاگیاہے ملز کوسوئی گیس مکمل طورپر پوری استعداد کیساتھ فراہم کی جارہی ہے جبکہ شہریوں کیلئے منظورشدہ پریشرکاصرف15 فیصد دیاجارہاہے جس سے گھروں میں چولہے نہیں جلتے اورلوگ متبادل ذرائع سے کھاناتیارکرنے پرمجبورہیں رہی سہی کسر گیس سکر مشینوں اور کمپریسرز نے نکال دی ہے یہ مشینیں شہر کی دکانوں پرعام دستیاب ہیں اور لوگوں نے اپنے گھروں میں یہ میشنیں نصب کرالی ہیں جس کے باعث غریبوں کو گیس بالکل ہی نہیں مل رہی محکمہ سوئی گیس نے اعلان کیاتھاکہ کمپریسرز اورسکرمشینوں کیخلاف مہم شروع کی جارہی ہے لیکن یہ مہم صرف زبانی دعوؤں تک محددو ہیں ریجنل منیجر سوئی گیس پرالزام عائدکیاجاتاہے کہ وہ منظورشدہ سوئی گیس پریشر میں کمی کرتے ہیں شہری سراپااحتجاج ہیں لیکن کسی کی شنوائی نہیں ہوتی سوئی گیس حکام اور مقامی انتظامیہ بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے کوئی بھی مسئلہ کے حل کی طرف توجہ نہیں دے رہا بااثرافراد کی ملوں کوگیس دے کر شہریوں کاناطقہ بندکردیاگیاہے شہریوں نے الزام لگایاہے کہ بہاولپورکے اراکین اسمبلی اوروزراء کی رہائش گاہوں کو گیس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ آنے نہیں دی جاتی اور عام شہریوں کو چولہے جلانے کیلئے بھی گیس میسرنہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل اور ارباب اختیار سے مسئلہ حل کرنے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں