نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب کے خزانے کو مغل شہنشاہوں کی طرز پر لٹا تے ہوئے بہاولپور کے عوام کا استحصال کرنے میں مصروف عمل ہیں،پنجاب کی صوبائی حکومت مغلائی شاہ خرچیوں کی بدولت 414 ارب روپے کی مقروض ہوچکی ہے،غریب ملازمین تنخواہوں کو ترس رہے ہیں عید الاضحیٰ کی آمد ان کے لئے مذید پریشانیوں کا باعث بن رہی ہے،سیکریٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی بہاولپور سلیم بھٹی کی کارکنان سے گفتگو

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 15:34

بہاولپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔13اکتوبر 2012ء) سیکریٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی بہاولپور سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب کے خزانے کو مغل شہنشاہوں کی طرز پر لٹا تے ہوئے بہاولپور کے عوام کا استحصال کرنے میں مصروف عمل ہیں،پنجاب کی صوبائی حکومت مغلائی شاہ خرچیوں کی بدولت 414 ارب روپے کی مقروض ہوچکی ہے،غریب ملازمین تنخواہوں کو ترس رہے ہیں عید الاضحیٰ کی آمد ان کے لئے مذید پریشانیوں کا باعث بن رہی ہے۔

وہ ہفتہ کو یزمان سے آئے پارٹی عہدیداران سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور ٹھگوں پر مشتمل پنجاب کے صوبائی حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔عوام بیروزگاری،صحت،صفائی ،پینے کے صاف پانی اور امن و امان کے مسائل کی وجہ سے زندہ درگور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مغلائی شہزادے حکمران میٹرو بس سروس کے نام پر قومی خزانے سے رقوم ذاتی خزانہ بڑھانے پر لگے ہوئے ہیں۔

لاہور میں بھی منصوبہ شروع کرنے سے قبل کوئی مناسب حکمت عملی اختیار نہ کرنے کی بناء پر بہت سے مسائل کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے مسائل بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔بہاولپور میں آنے والی میٹرو بس بھی نہ جانے کون سی سڑکوں پر چلتی ہے عام آدمی اس بس میں سورا ہونا تو ایک طرف میٹرو بس کی شکل بھی نہیں دیکھ سکا۔حکمرانوں نے چوروں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

سلیم بھٹی نے کہا کہ پنجاب پولیس بھی پروٹوکول ڈیوٹی دے دے کر تنگ آچکی ہے۔پولیس اہلکاروں کو خصوصی الاؤنس اور پٹرولنگ پولیس کا پٹرول نہ ہونے سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔دیہی علاقوں میں مویشی چوری عروج پر ہے شہروں کے گلی کوچے سٹریٹ کرائم سے بھرے پڑے ہیں۔پنجاب حکومت کی نا اہلی ،ناکامی،مہنگائی اور کرپشن جیسے منفی اقدامات کی وجہ سے لوگوں کی جان ومال محفوظ نہیں ،جرائم کی شرح بڑھتی جارہی ہے،پولیس بے بس وناکام اور عوام ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال اور قتل ہورہے ہیں،صحت و صفائی کی ناکافی سہولتوں کی بناء پر ہسپتال بذات خود بیماریوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں،سرکاری ملازمین اور افسران اپنی عزت محفوظ نہ ہونے کی وجہ سے بد دلی کا شکار ہیں جس کی بناء پر محکمے ترقی کرنے کی بجائے تنزلی کا شکار ہیں۔

مخصوص منافع خورتاجر مافیا نام نہاد مہنگائی کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔لیگی اکابرین ان سے منتھلی لیکر خاموش بیٹھے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ میاں برادران کی جی ٹی روڈ ذدہ ن لیگ کا یوم حساب آچکا ہے آئندہ الیکشن میں عوام پنجاب کی صوبائی حکومت بھی پیپلز پارٹی کی بنائیں گے پیپلز پارٹی صوبے میں بھی برسر اقتدار آکران لعنتوں سے چھٹکارے کے اقدامات کرے گی۔عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی،اس موقع پر چوہدری اصغر علی گل۔ریاض میاں بھٹی،چوہدری شوکت علی،کنیز فاطمہ،عبدالرحمٰن بابر،محمد سمیع شاہین،چوہدری غلام حیدر اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں