پاکستان پر جاگیر دار اور وڈیروں نے قبضہ کر رکھا ہے، آزادی کے 65سال بعد ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکا، مستقبل پاکستان پارٹی کے چےئرمین ندیم ممتاز قریشی کا وکلاء سے خطاب

منگل 13 نومبر 2012 16:47

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 13نومبر 2012ء) مستقبل پاکستان پارٹی کے چےئرمین ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پر جاگیر دار اور وڈیروں نے قبضہ کر رکھا ہے اور آزادی کے 65سال بعد بھی ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکا۔ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم یافتہ اور دیانتدار لوگوں کو لانا ہوگا کیونکہ کرپٹ اور جاگیرداروں اگر ایک ہزار سال تک اقتدار میں رہیں تو بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

وہ یہاں ڈسٹرکٹ بار بہاولپور میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار سید ہاشم رضا،صدر لائز فورم مستقبل پاکستان پارٹی رانا عطاء محمد ایڈووکیٹ اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ہمار ا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تعلیم یافتہ اور مخلص دوستوں نے فیصلہ کیا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے سیاسی جماعت تشکیل دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان پارٹی2010ء الیکشن کمیشن میں رجسٹر ڈ ہوئی اور اس وقت خیبر پختونخواہ اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں 30دفاتر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی سیاست میں گند،چور ،جھوٹ اور بدمعاشی ہے۔تعلیم یافتہ اور دیانتدار لوگ روایتی سیاستدانوں کو ٹکر دے کر کامیاب ہو سکتے ہیں۔ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ میڈیا کی وجہ سے ملک کے غریب اور ان پڑھ لوگوں میں اپنے حقوق حاصل کرنے کا شعور اجاگر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں