بہاول پور، محسن پاکستان سر صادق محمد خاں عباسی کی برسی 24مئی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جمعرات 23 مئی 2019 21:48

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) محسن پاکستان سر صادق محمد خاں عباسی کی برسی 24مئی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ آغاز صبح نواب صاحب کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریبات سے ہو گا اور بعد ازاں سنٹرل لائبرئری میں نواب صاحب کی حیات وخدمات، بہاول پور کی تاریخ وثقافت اور وسیب کے رسم ورواج و زبان وادب پر کتب کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لائبریری کے صادق ہال میں نواب صاحب اور بہاول پوری وسیب پر دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔ رواں ہفتے کے دوران سر صادق محمد خاں عباسی خامس کی حیات وخدمات کو اجاگر کرنے کے لئے ایک سیمینار کے انعقاد کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔ 24مئی کو برسی کے موقع پر صادق محمد خاں عباسی سنٹرل لائبریری بہاول پور کو بسلسلہ نمائش کتب ودیگر تقاریب کے لئے 2بجے دوپہر تک کھلا رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں