بہاولپور ، پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک، دو فرار

بدھ 29 مئی 2013 14:06

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29مئی 2013ء ) بہاولپور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے،ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق چولستان میں ذخیرہ موڑ کے قریب پولیس نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں