بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین ثقافتی تبادلوں کا پر وگرام شروع کرنے سے دونوں ممالک میں قربت بڑھے گی اور ماضی کی تلخیاں بھلانے میں بھی مدد ملے گی ، بنگلہ دیش میں بہاری کمیونٹی کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سہراب حسین کی چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق احمد خان کی زیر قیادت وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 7 جون 2013 16:26

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7جون 2013ء) پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرسہراب حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین ثقافتی تبادلوں کا پر وگرام شروع کرنے سے دونوں ممالک میں قربت بڑھے گی اور ماضی کی تلخیاں بھلانے میں بھی مدد ملے گی ، بنگلہ دیش میں بہاری کمیونٹی کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

وہ جمعہ کو سفارت خانہ بنگلہ دیش میں چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق احمد خان کی زیر قیادت وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کی سلو ر جیولری ، کھسہ اور چنری جنوبی ایشیاء میں بہت زیادہ مقبول ہیں ۔ چولستانی ثقافت اور دستکاریوں کو فرو غ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی خواہش رکھتا ہے ۔

چولستانی دستکاریوں کوبنگلہ دیش میں تیار کرنے سے نہ صرف چولستانی دستکاروں کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ بنگلہ دیش میں غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی ۔ بنگلہ دیشی ہائی کمیشنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کافی پو ٹیشنل مو جو د ہے جس کو بروئے کار لا کر دونوں ممالک میں دوستی ایک نیا دور شروع کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشن کے قیام کے بعد پاکستانی شہری ہونے کی دعوایدار بہار ی کمیونٹی کی غربت دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس مو قع پر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق احمد خان نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر عزت مآب سہراب حسین کے جذبات کو سر ا ہتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ثقافتی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے اجنبی نہیں ہیں تاہم ماضی کے واقعات نے جو عارضی دوری پیدا کی اسے ختم کرنے کیلئے خصو صی کو ششوں کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک میں برابری ، عزت ، وقار اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے چولستان ڈویلپمنٹ کونسل اپنے طور پر تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ انہوں نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو دورہ بہاولپور کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔چولستا ن ڈویلپمنٹ کونسل کے وفد میں معروف سماجی رہنما رضیہ ملک اور کمپیننگ آفیسر علیم احمد خان شامل تھے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں