چولستان سولر انرجی پراجیکٹ ، چینی انجینئرز کا انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ماہرین کے ہمراہ چولستان کا دورہ ، جائزہ لیا

ہفتہ 17 اگست 2013 21:07

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17اگست۔2013ء) چولستان میں سولر انرجی پراجیکٹ کے حوالے سے چین کے انجینئرز نے انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ماہرین کے ہمراہ چولستان کے علاقہ دین گڑھ کامعائنہ اور علاقہ کاتفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی چولستان کے علاقہ دین گڑھ میں ایک ہزار میگاواٹ سولر انرجی بجلی پیدا ہونے کا منصوبہ پر کام کر یگی اور اس حوالے سے چینی ماہرین نے گزشتہ روز منصوبہ کے حوالے سے چولستان کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کا بھی جلد اس منصوبہ کے حوالے سے چولستان کا کادورہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں