مولاناسید ابوالاعلیٰ مودودی کا 37واں یوم وفات کل منایا جائیگا

پیر 21 ستمبر 2020 22:36

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) مفسر قرآن اور جماعت اسلامی کے بانی مولاناسید ابوالاعلیٰ مودودی کا 37واں یوم وفات (کل)22ستمبر بروزمنگل کو منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پربہاولپور ڈویژن سمیت تمام شہروں میں جماعت اسلامی پاکستان اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے خصوصی تقریبات، تعزیتی ریفرنسز، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائیگاجس میں مفسر قرآن کی اسلام، ملک و ملت اور تنظیم کیلئے سیاسی، دینی، مذہبی، قومی خدمات کو شاندر الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں