26اکتوبر ، انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے،ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:16

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خاں سیال نے کہا ہے کہ 26اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔

(جاری ہے)

والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچے جسمانی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال نے چند والدین کو جو اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلوانے سے گریزاں تھے اپنے دفتر میں بلا کر بات چیت کی اور انہیں اپنے نونہالوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچائو کے قطرے پلوانے پر رضامند کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں