بہاولپور، تاجربرادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ،صدر انجمن تاجران حافظ محمدیونس

باصلاحیت لوگ ہی ملک وقوم کی ترقی کے ضامن ، امید ہے موجودہ رجیم علاقہ کی ترقی اورتاجروں کے مسائل پربھرپورتوجہ دے گی،خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:31

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) تاجربرادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں پہلی مرتبہ انجمن تاجران لاری اڈہ کے الیکشن ہوئے اب اس علاقہ کی ترقی شروع ہوجائیگی ان خیالات کااظہار مرکزی صدرانجمن تاجران حافظ محمدیونس صدرپریس کلب نصیراحمدناصراوردیگرنے انجمن تاجران لاری اڈہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیاحافظ محمدیونس نے کہاکہ طارق مجیدچوہدری جیسے صدراورچوہدری ضیاجیسے باصلاحیت جنرل سیکرٹری یقینااس علاقے کی تقدیر بدلیں گے انہوں نے کہاکہ تاجربرادری نے ہمیشہ ملک وقوم کاساتھ دیاہے مشکل کی ہرگھڑی میں تاجربرادری صف اول میں رہی ہے اس موقع پرصدرپریس کلب نصیراحمدناصرنے کہاکہ باصلاحیت لوگ ہی اس ملک وقوم کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں ہم امیدکرتے ہیں کہ موجودہ رجیم علاقہ کی ترقی اورتاجروں کے مسائل پربھرپورتوجہ دے گی اس موقع پرچوہدری طارق مجید، چوہدری راشد مجید، چوہدری رخسارباجوہ سمیت کثیرتعداد میں تاجربرادری موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں