جماعت اسلامی فساد فی الارض کے کسی پروگرام کا حصہ نہیں بنے گی،ڈاکٹر محمد اشرف

منگل 26 اگست 2014 16:59

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء ) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پورڈاکٹر محمد اشرف ،امیر شہر ڈاکٹر خالد اقبال نے جماعت اسلامی کے73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحدسیاسی ودینی جماعت ہے کہ جس کا باقاعدہ ایسا دستور ہے اور جس کے انتخابات دستور کے تحت آج کے دن تک باقاعدگی سے ہوتے رہے ہیں اور اسی دستور کے مطابق جماعت اسلامی نہ تو کسی خفیہ طریقے سے ملک میں تبدیلی لائے گی اور نہ ہی فساد فی الارض کے کسی پروگرام کا حصہ بنے گی انہوں نے مزید کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہمیں ازسرنو اپنی صفوں کو منظم کرکے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدو جہد کو آگے بڑھانے کا عہد کرنا ہو گا اس وقت دین کے چہرے کو مسخ کرنے اور اسلام کے بارے میں منفی تاثر عام کرنے کی جو سازشیں بین الاقوامی سطح پر کی جارہی ہیں جماعت اسلامی کی قیادت وکارکنان اس کو ناکام بنانے کے لیے میدان عمل دیوار بن کر کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اس وقت ایک بڑی افراتفری کا عالم ہے ملک کا حکمران طبقہ ملک کی تمام اقدار کو ملیا میٹ کرنے پر تلا ہوا ہے عام آدمی شدید کرب اور پریشانی میں مبتلا ہے تمام مسائل کے خاتمہ کے لیے قوم میں عزم وحوصلہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں