بہاولپور، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ریبیز ڈےکل بھر پور طریقے سے منایاجائیگا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 18:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وپارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے بہاولنگر میں ناقص ادویات کے استعمال سے54بچوں کی ہلاکت اورمیٹر ریڈنگ کے بغیر صارفین کو بجلی کے بل بھجوانے پر دوتحاریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں۔بہاولنگرکے سرکاری ہسپتال میں54بچوں کی ہلاکت پر جمع کروائی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیاہے کہ”عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

لیکن مورخہ 25ستمبر2014کے اخبارات کی خبر کے مطابق بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ناقص ادویات کا استعمال ، 15روز میں 54بجے جاں بحق ہوگئے۔ ان ناقص ادویات کی خریداری EDOہیلتھ کے ذریعے کی گئی جس نے اپنے من پسند ٹھیکیدار کے ذریعے یہ خریداری کی تھی۔

(جاری ہے)

ضرورت ہے کہ حکومت اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کرے اور معصوم جانوں کے ساتھ کھیلنے والے اس گروہ کا سدباب کرے“۔

علاوہ ازیں میٹر ریڈنگ کے حوالے سے جمع کروائی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیاہے کہ ”ملک میں ایک طرف 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باعث تمام کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور دوسری طرف صارفین کو دو دو تین تین گنا بل بھجوائے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی نے بھی اپنی رپورٹ میں یہ بات تسلیم کی ہے کہ 35فیصد صارفین کو میٹر ریڈنگ کے بغیر بل بھیجا گیا اور صرف ایک ماہ یعنی اگست میں صارفین سے 16 ارب روپے اضافی وصول کئے گئے۔

حکومت کی یہ روش قطعی قابل قبول اور پسندیدہ نہیں ہے۔ 35فیصد صارفین کے بجلی میٹر کی ریڈنگ نہ لینا اور بل بھیج دینا اس کو صرف میٹر ریڈرز کی غفلت قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی سکیم لگتی ہے جس سے ایک بڑی آبادی کو پریشان کیا گیا۔ حکومت کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہیے اور حقیقی ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لانی چاہئے“۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں