مروٹ واقعہ میں بے گناہ افراد کو رہا کردیا جائے گا ،ضلعی پولیس آفیسر منتظر مہدی

ہفتہ 22 نومبر 2014 17:50

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) ضلعی پولیس آفیسر منتظر مہدی نے کہا کہ مروٹ واقعہ میں بے گناہ افراد کو رہا کردیا جائے گا جبکہ اہل علاقہ میں دہشت کی علامت بننے والے عامر وٹو اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی فورٹ عباس محمد عابد کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جوملزمان کو جلدگرفتار کر لے گی۔ڈی پی او نے کہا کہ چند نام نہاد مروٹ واقعہ کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں، پولیس اور دیگر محکمہ جات کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پولیس اپنے ملازمین کو بازیاب کروانے کے لیے صرف ایک بار چک341/HR گئی تھی جبکہ دیگر املاک کے نقصانات سے متعلق پولیس کا کوئی تعلق نہ ہے کیونکہ آج کے جدید ٹیکنالوجی دور میں پولیس تشدد یا دیگر املاک کے نقصانات کے حوالے سے کوئی تصویر یا فوٹیج تک موجود نہ ہے یہ صرف پولیس کو کمزور کرنے کے لیے کیا جارہا ہے جبکہ وزیر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عامر وٹو اور اس کے ساتھیوں نے مجھے دھمکایا کہ تم پولیس پر الزام لگاؤ کہ میری بیٹی پولیس شیلنگ سے ہلاک ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مگر وزیر علی نے کہا کہ میں نے خدا کو جان دینی ہے میری بیٹی مسماة خدیجہ بیمار تھی جوکہ بیمار ہونے کی وجہ سے ہی فوت ہوئی ہے۔اہل علاقہ نے کہاکہ عامر وٹو اور اس کے ساتھیوں کوگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،کیونکہ اس شخص نے کسان اتحاد کے نام کو غلط استعما ل کیا ہے۔اس کے غلط اقدامات کی وجہ سے کسان اتحاد پاکستان بھر میں بدنام ہوئی ہے۔

یہ عرصہ دراز سے سادہ لوح لوگوں کو بہکاتا رہا کہ ہم کسی قانون کو نہیں مانتے ۔واپڈا،پولیس اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین کو ڈرانے دھمکانے میں یہ پیش پیش رہا ہے۔ تھانہ مروٹ کے علاقہ چک341/HRمیں عامر وٹو کے ذمہ زرعی ٹیوب ویل کے بل کی مد میں2کروڑ روپے کے واجبات تھے،جبکہ دیگر575افراد کے ذمہ 32کروڑ96لاکھ 52ہزار 506روپے بقایا جات تھے۔ڈی ایس پی فورٹ عباس عابد وڑائچ کی قیادت میں پولیس کی نفری ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئی تو عامر وٹو اور اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاران کو یرغمال بناکر ان پر تشد د کیا۔

پولیس کی سرکاری گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ تک چھین لیاجبکہ پولیس نے بہت مشکل سے اپنے اہلکاران کو بازیاب کروایا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں