بہاول پور،نہرمیں تیرتی ہوئی لاش برآمد، ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی

بدھ 13 مارچ 2024 19:55

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) نہرمیں تیرتی ہوئی لاش برآمد، ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ہیڈراجکاں تحصیل یزمان بہاولپورمیں نہر میں 40والاپل ٹیل والا کے رہائشی 35سالہ عرفان کی لاش تیرتی ہوئی جارہی تھی جس پرمقامی افرادنے ریسکیو1122کواطلاع کی ،اطلاع پر ریسکیو 1122 نے موقع پرپہنچ کرتقریباایک گھنٹے کے ریسکیوآپریشن کے بعدڈیڈباڈی کونکال لیا جس کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیاگیا جبکہ مقامی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں