uملتان اور بہاولپور میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

گ* لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ،علاج معالجہ جاری

منگل 26 مارچ 2024 18:41

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ملتان اور بہاولپور میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولپور کے علاقے یزمان روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کی باعث ٹرالر آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔دوسری جانب ملتان کے علاقے شیر شاہ ٹول پلازہ مظفر گڑھ روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں