بہاول پور،چولستان ترقیاتی ادارہ ملازمین کی شدید کمی کا شکار، کارکردگی متاثر چولستانی سفر کرنے لگے

جمعرات 28 مارچ 2024 20:31

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) چولستان ترقیاتی ادارہ ملازمین کی شدید کمی کا شکار، کارکردگی متاثر چولستانی سفر کرنے لگے ۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے میں درجہ چہارم سمیت کلریکل ملازمین کی کمی ہونے کے باعث محکمہ کی کارکردگی شدید متاثر ہونے لگی جس کی وجہ سے دوردراز سے آئے چولستانی شدید مشکلات کا شکار ہونے لگے سی ڈی اے کی مختلف برانچوں میں اس کمی کی وجہ سے دنوں کے کام مہینوں میں ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے میں 2012 ء میں ملازمین کی ترقیاں ہوئی تھی جس کے بعد آج تک کسی ملازم کو ترقی نہیں ملی بہت سارے ملازمین ترقی کی خواہش لیے یا تو ریٹائرڈ ہوگئے یا پھر دنیا ہی چھوڑ گئے محکمہ میں ترقیاں نہ ہونے کی وجہ سے سپرٹینڈنٹ کی سیٹیں خالی ہے اسی طرح انجینئرنگ برانچ میں ایکسیئن کی سیٹ بھی تاحال خالی ہے ۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خالی سیٹیوں پر بندے تعینات کیے جائیں اور عرصہ دراز سے جو ترقیاں نہیں ہوسکی اس کے لیے فوری طور پر ڈی پی سی کرکے ملازمین کو ترقیاں دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں