بہاولنگر ، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا میٹرک امتحانی سینٹرز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 3 اپریل 2024 17:25

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے امتحانی مرکز ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹی ہائی سکول، گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بوائز اور گورنمنٹ کینال کالونی سکول کا دورہ کیا ۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں عملے کی حاضری، صفائی، سکیورٹی، دستیاب سہولیات اور پیپرز کے عمل کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے طلباسے سنٹر میں انتظامات،عملے کے رویے بارے بھی بات چیت کی جس پر طلبا نے امتحانی عمل پر اطمینان کااظہار کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں امتحانات شفاف طریقے سے جاری ہیں ،امتحانی مراکز میں طلبا و طالبات کو پر سکون ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی سنٹر کے اندر ہرگز داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں پیپرز کی ترسیل وتقسیم کے طریقہ کار کو شفاف بنایا گیا ہے اور امتحانی مراکز میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں ۔اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن شاہدہ حفیظ بھی موجود تھیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وائلڈ لائف پارک کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے صفائی کے متعلق احکامات جاری کیے ، جانوروں اور پرندوں کی نشوونما کے لیے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں