گھریلورنجش پر نوجوان نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی

منگل 9 اپریل 2024 17:25

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) گھریلورنجش پر نوجوان نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔ شاداب کالونی اللہ رکھاچوک بہاولپورمیں 20سالہ نوجوان دل محمد نے اپنے آپ کو کمرے میں بندکرکے رات کوپنکھے کے ساتھ لٹک کرخودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

لواحقین نے جب صبح دروازہ کھولاتو نوجوان کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی ۔ اطلاع پر ریسکیو 1122اور مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ لواحقین نے بتایاکہ لڑکے نے گھریلورنجش کی بناء پرخود کشی کی تاہم مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں