غیرت کے نام پر شوہرنے بیوی کو چھریوں کے وارکرکے زخمی کردیا

منگل 9 اپریل 2024 17:25

غیرت کے نام پر شوہرنے بیوی کو چھریوں کے وارکرکے زخمی کردیا
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) شوہر نے بیوی کوغیرت کے نام پر چھریوں کے وارکرکے زخمی کردیا۔ وارڈ نمبر8نزد مسجداقصاء یزمان میں شوہرنے بیوی کوغیرت کے نام پر گردن پرچھری کے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی تاہم چھریوں کے وار سے 30سالہ رانی مائی زخمی ہوگئی جبکہ اس کاشوہرموقع سے فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع پرریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی اورزخمی متاثرہ خاتون کوابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیوہسپتال یزمان منتقل کردیاجبکہ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں