بہاولپور،ریسکیو 1122 کی ماہ جون کی رپورٹ جاری

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:14

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن ملک آصف رحیم چنڑ نے گزشتہ ماہ جون2015 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور کنٹرول روم نے گذشتہ ماہ میں49348فون کالز موصول کیں جن میں 2086کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں اور ان پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسطاً وقت 6.71منٹ رہا۔

گذشتہ ماہ594روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،32آگ لگنے کے واقعات، 59 لڑائی جھگڑے کے واقعات5 نہر میں ڈوبنے کے واقعات،7 مکان کی چھت گرنے کے واقعات، 1022میڈیکل و دیگر واقعات اور367دیگر ریسکیوایمرجنسیزآپریشن کے واقعات رونما ہوئے انہوں نے بتایاکہ ریسکیو1122بہاولپورنے گذشتہ 2114افرادکو ریسکیو کیاجن میں505افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1619افراد جو شدید نوعیت کے زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔

(جاری ہے)

مزید براں انھوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے جون میں محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے یونین کونسل اور گاؤ ں کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی تشکیل کا پروگرام جاری رکھتے ہوئے خیرپور،حاصلپور ،بہاولپو،احمد پور اور یزمان کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو ٹریننگ دی تاکہ یہ ٹیم کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں نہ صرف ریسکیو 1122 کے شانہ بہ شانہ کام کرے گی بلکہ اپنے علاقہ میں پائے جانے والے تمام خطرات کی نشاندہی بھی کرے گی۔

علاوہ ازیں پندرہ جون کوریسکیو 1122 نے انٹر نیشنل ڈینگی ڈے بھی بھر پور طریقے سے منایا ۔اس ضمن میں ڈویژنل ہیڈ کواٹر پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا اور ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن کی جانب سے ریسکیو ایمبولینسزپر ڈینگی سے آگاہی سکنز آویزں کی گئی اورڈینگی کے خلاف تشہیری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور معلوماتی بینرز بھی آویزاں ہے جس کا مقصد عوام میں ڈینگی سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا۔`

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں