بہاولپور،وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت چیکوں کے کیلئے آنیوالے کاشتکاروں ذلیل خوار ہونے لگے

سینکڑوں کاشتکاروں کااے سی صدرکے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ، روڈ بلاک کر دی

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:45

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت چیکوں کے حصول کیلئے آنیوالے کاشتکاروں کوذلیل خوار کیاجانے لگاسینکڑوں کاشتکاروں کااسسٹنٹ کمشنر صدرکے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ بغداد روڈ بلاک کردی گئی اے سی کاپی اے شراب کے نشہ میں ٹن ہوکر بدتمیزی کرتاہے آٹھ روز سے دھکے کھانے کے بعدبھی چیک نہ مل سکے ہیں وزیراعلی پنجاب فوری نوٹس لیں ورنہ کمشنر آفس روڈ بھی بلاک کردیں گے متاثرہ کاشتکاروں محمدرمضان، شوکت علی، محمدامجد، مبشرعلی ، محمدآصف، محمدعمران، محمدامین عبدالجبار، محمدکاشف اوردیگرکامطالبہ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورصدررائے عبدالحفیظ بھٹی کے دفترمیں وزیراعظم کسان پیکیج کے چیک تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری تھا5 دسمبر کے بعدکاشتکاروں کوروزانہ کی بنیاد پر ٹوکن جاری ہوتے رہے لیکن چیکوں کی فراہمی کاسلسلہ بندکردیاگیا اس طرح روزانہ ہی چیک موصول نہ ہونے کابہانہ بناکرکاشتکاروں کوذلیل وخوار کرنے کے بعد واپس بھیج جاتارہامتاثرہ کاشتکاروں نے اے سی کے دفتر کے سامنے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کرتے رہے روڈ بلاک کردی اور انہوں نے بتایاکہ اے سی کاپی اے محمدسہیل شراب کے نشہ میں ٹن ہوکر اپنے دفتر میں آنیوالے کاشتکاروں کیساتھ بدتمیزی کرتاہے اورانہیں کسی قسم کی معلومات بھی فراہم نہیں کی جاتی ہے کاشتکاروں نے بتایاکہ وہ آٹھ روز سے مسلسل چکرلگارہے ہیں صبح آٹھ بجے دفترپہنچنے کاکہاجاتاہے اورپھررات آٹھ بجے مایوس گھروں کولوٹ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اگرکاشتکاروں کوذلیل وخوار کرکے ہی امدادی رقوم دیناچاہتی ہے تواس سے بہتر تھاکہ اعلان ہی نہ کرتی انہوں نے شدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپرکرپٹ اوربدتمیز عملہ تبدیل کرکے انہیں چیکوں کی فوری فراہمی کویقینی بنایاجائے اس سلسلہ میں اے سی صدرکے پی اے سہیل نے کہاکہ انہیں چیکوں کی تقسیم کیلئے اوپر سے حکم نہ ملاہے اس لیے کاشتکاروں کوچیک فراہم نہیں کیے جارہے ہیں کاشتکار صبروشکرکریں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں