احمر ملک کا گیارہویں چولستان جیپ ریلی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے قلعہ دراوڑ چولستان کا دورہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:51

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک نے TDCP گیارہویں چولستان جیپ ریلی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے قلعہ دراوڑ چولستان کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ریجنل منیجر TDCP شاہد محمود اور عبدالغفور طاہر سٹاف آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چولستان جیپ ریلی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اس ایونٹ کی خوبصورتی ہے کہ اس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہوتے ہیں جس سے اتحادو یگانگت کو فروغ حاصل ہو اہے ۔

بعد ازاں انہوں نے مجوزہ TDCP ریزارٹ اور ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر کی جگہ کا معائنہ کیا ۔ دوران بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ جدید ترین دراوڑ ریزارٹ 10 کمروں ریسٹورنٹ اور سٹاف کی رہائش گاہوں پر مشتمل ہے او جون2017 ءء تک 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں