وزیراعظم نوازشریف نے اسمبلی فلور پر بھی قوم کو حقائق سے گمراہ کیا، سلیم بھٹی

پیر 16 مئی 2016 20:41

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما محمد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اسمبلی فلور پر بھی قوم کو حقائق سے گمراہ کیا۔نوازشریف نے پوری قوم کو پھر دھوکہ دیا۔پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس آف شور کمپنیزکے حوالہ سے شریف خاندان نے اربوں نہیں بلکہ کھربوں روپے کا ٹیکہ لگایا۔

مریم نواز اور حسن نواز کی کمپنیاں پاکستانی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر لوٹ کھسوٹ کے مال سے قائم کیں۔

(جاری ہے)

لندن کے فلیٹس اور دیگر پراپرٹی کے حوالے سے بھی میاں نواز شریف نے قوم کو ٹیکہ لگانے کی کوشش کی۔نہ صرف شریف خاندان نے پاکستان کو اپنی آمدن پر ٹیکس نہیں دیابلکہ سرکاری عوامی خزانے سے آج بھی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔دس ہزار کا بجلی کا بل ادا نہ کرسکنے والے غریب شہری تو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

لیکن شریف خاندان حکمران بنا بیٹھا ہے ۔دنیا بھر کا میڈیا اور سول سوسائٹی نواز شریف پر تھو تھو کررہی ہے ۔سلیم بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو مستعفیٰ ہوکر پارلیمانی جمہوری نظام کو مستحکم کرنا چاہئے۔ورنہ عوامی طاقتیں نواز شریف کو اسمبلی سے آٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔نواز شریف قوم کو مایوسی کی گھرائیوں میں دھکیلنے سے باز رہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں