بہاولپور٬ ریجنل پولیس آفیسرکا منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہونے کے وقوعہ کا سخت نوٹس

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:47

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) محمد ادریس احمد ریجنل پولیس آفیسرنے خان پورمیں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہونے کے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جمشید علی شاہ ڈی ایس پی خانپور سے وضاحت طلب کرلی۔ اس موقع پر آر پی او نے تینوں ڈسٹرکٹ پولیس افیسران کو ہدائیت کی کہ اس قسم کے واقعات کا سدِباب کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

امن عامہ کا قیام ٬عوام کے جان و مال کا تحفظ ٬ جرائم کی روک تھام اور شرپسند عناصرکے خلاف کاروائی پولیس کا اولین فرض ہے اور اس فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے اچھے کاموں پر انکی حوصلہ افزائی اور خلاف ضابطہ کام کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔دریںاثناء منشیات فروشوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے پر تھانہ سول لائن٬ کوتوالی اور ظاہر پیر کی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں