جنوری میں بارشوں کا امکان

حکومت پنجاب کا ہائی الرٹ جاری کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم

پیر 19 دسمبر 2016 22:50

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) جنوری میں بارشوں کا امکان۔ حکومت پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بہاول پور سمیت صوبہ بھر کی تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی حکومتیں جنوری 2017 ء میں ہونیوالی بارشوں کیلئے خصوصی انتظامات کر لیں اور بارشوں کے باعث نالوں کی صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور محکمہ کے افسران سمیت ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، تا کہ بروقت بارشوں کے پانی سے نمٹا جا سکے۔

اس ضمن میںبہاول پورسمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو بھی خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات گٹروں کی صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں، اور ان کی صفائی کو یقینی بھی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں