باجوڑ،ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ کے رہائشی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:17

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ کے رہائشی حافظ امداد اللہ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ برکندے میں سولہ سال نوجوان حافظ امداداللہ ولد حبیب اللہ نے گذشتہ رات پستول سے خود کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا ، جنہیں فوری طور پر ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حافظ امداد اللہ نے گھریلو پریشانی اور غربت کے باعث اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں