پنکچر کی دکان پر 7 سالہ بچے میں پریشر کے ذریعے ہوا بھر دی گئی

ڈاکٹروں نے فوری سرجری کے ذریعے بچے کی آنتوں سے ہوا نکالی، بچے کی حالت کسی بھی وقت مزید بگڑ نے کا خدشہ،چند لڑکوں نے شرارتاَ بچے کے جسم میں ہوا بھری۔دکان کے مالک کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 اپریل 2023 12:46

پنکچر کی دکان پر 7 سالہ بچے میں پریشر کے ذریعے ہوا بھر دی گئی
باجوڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2023ء) ظلم کی انتہا ہو گئی، پنکچر کی دکان پر 7 سالہ بچے میں پریشر کے ذریعے ہوا بھر دی گئی۔سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ باجوڑ میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے میں پریشر کے ذریعے ہوا بھری گئی جس کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں نے فوری سرجری کے ذریعے بچے کی آنتوں سے ہوا نکالی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کے جسم میں اب بھی ہوا کی بھاری مقدار موجود ہے،بچہ بول سکتا ہے لیکن جسم پر سوزش بر قرار ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ فی الحال بچے کی حالت بہتر ہے مگر کسی بھی وقت حالت بگڑ سکتی ہے۔پولیس کے مطابق چند لڑکے شرارتاَ بچے کو زبردستی پکڑ کر پنکچر کی دکان پر لے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکان مالک کو گرفتار کرکے حوالات بھیج دیا۔

ملزم کے مطابق اس کے دکان پر بچوں نے شرارتاَ یہ جرم کیا ہے میں اس عمل میں شریک نہیں۔اسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب ضلع باجوڑ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 45 کلوگرام چرس برآمدکر لی گئی۔ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور کے ویژن اور ڈی۔ائی۔ جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کی تحریری احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف مہم کا باقاعدہ اغاز کیاگیا ہے۔

ناکہ بندی کے دوران ایک فیلڈر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 45 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ وڑہ ماموند میں درج رجسٹرڈ کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں