فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے باجوڑ دھماکے کی انکوائری کا مطالبہ کردیا

مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس پہنچنے کا فیصلہ ، فاٹا کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور اعلیٰ حکام سے رابطہ

اتوار 30 جولائی 2023 19:30

فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے باجوڑ دھماکے کی انکوائری کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2023ء) ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے جلسے میں دھماکے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کردئیے۔

اُدھر دھماکے کے فوری بعد مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کر کے واپس پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج رات ہی پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جے یو آئی کے جلسے میں دھماکے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کردئیے۔ اسلم غوری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک کا نجی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا۔اسلم غوری نے کہاکہ تمام حالات کے بارے میں تفصیلات حاصل کیے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں