باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہار الحق عاجز ذاتی مصروفیت کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی

پیر 5 فروری 2018 19:20

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہار الحق عاجز ذاتی مصروفیت کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی
باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہار الحق عاجز نے ذاتی مصروفیت کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ باجوڑ میں کرکٹ کے لیے بے پناہ خدمات سرانجام دینے والے محنتی مینجمنٹ فرد اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے موجودہ جنرل سیکرٹری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان ایک اخباری بیان کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے حتی الوسع بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کی، باجوڑ کے کرکٹ کو بلندیوں پر لے جانا مشن ہے لیکن ذاتی مصروفیات ذاتی ہونے کی وجہ سے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں، میری نیک تمنائیں ہمیشہ باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں