آل باجوڑ پرائیویٹ سکول سپورٹس گالا اختتام پذیر ، المدینہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈ کالج نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 15:14

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) آل باجوڑ پرائیویٹ سکول سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں المدینہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈ کالج نے اتمانخیل چلڈرن اکیڈمی کو ہراکر کرکٹ ایونٹ اپنے نام کیا۔ فٹ بال میں ایف سی پبلک سکول نے نمرہ پبلک ہائی سکول کو شکست دیکر فٹ بال کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

والی بال کے ٹورنامنٹ میں قذافی پبلک سکول نے الفاروق پبلک سکول قاضی ڈھیرئی کو ہراکر چیمپئن بنے ۔ بیڈمنٹن کا ٹائٹل الہدی پبلک سکول ملاکلے نے اپنے نام کرلیا۔ اتھلیٹکس کے 200میٹر دوڑ میں باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج پھاٹک نے پہلی ، سینا پبلک سکول نے دوسری اورنمرہ پبلک ہائی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ100میٹر دوڑ میں نمرہ پبلک ہائی سکول نے پہلی جبکہ باجوڑ ماڈل سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن باجوڑ کے صدر حاجی بہادر سید تھے۔انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی ۔ اس موقع پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد اسماعیل ، تحریک انصاف کے رہنماء حاجی شاہ ولی خان ، معراج الدین اور پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز واساتذہ بھی موجودتھے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوپ باجوڑ کے صدر حاجی بہادر سید نے کہا کہ تعلیم کے حصول کیساتھ ساتھ کھیلوں کے سرگرمیاں بھی ضروری ہیں کیونکہ کھیل کھود سے ہی ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ فروغ پاتاہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہوپ ضلع بھر میں تعلیم کے فروغ کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار اداکرتارہیگا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں