بنوں، عام انتخابات ،ضلعی انتظامیہ نے پانچ دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

پیر 23 جولائی 2018 18:20

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) عام انتخابات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے پانچ دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور کالے شیشے والی گاڑیوںکی نقل و حرکت پر پابندی ہو گی ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر پولنگ کا عمل شفاف بنانے اورسکیورٹی خدشات کے پیش نظر 23جولائی سے پانچ دن تک دفعہ 144نافظ کیا ہے اور کالے رنگ کے شیشے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت اور موٹر سائیکل و اسکوٹر کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی پابندی کا اطلاق نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت کارروائی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں