بنوں:زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق چار زخمی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) تحصیل سپین وام میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق چار زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وام میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالحمید جاں بحق جبکہ چار افراد صبر گل، دین گائی، مکعب خان اور وکیل خان زخمی ہوئے زخمی میران شاہ ہسپتال منتقل کئے گئے ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں