بنوں، تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اور کارکنوں کا جمعیت کے مخصوص خاندان کو نوازنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعیت کے خاندان کو خاتون کو مخصوص نشست پر انتخاب اور بعدازاں ان کے دیور کو این اے 35 کاٹکٹ دینا پارٹی کے آئین ومنشور اور انصاف کی کھلی خلاف ورزی ہے

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اور کارکنوں کا جمعیت کے مخصوص خاندان کو نوازنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، جمعیت کے خاندان کو خاتون کو مخصوص نشست پر انتخاب اور بعدازاں ان کے دیور کو این اے 35 کاٹکٹ دینا پارٹی کے آئین ومنشور اور انصاف کی کھلی خلاف ورزی ہے جو ہم کسی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ضلع بنوں میں پارٹی کے اندر کی موجودہ صورتحال پر مرکزی و صوبائی قائدین کی خاموشی افسوسناک ہے گزشتہ روز پی ٹی آئی بنوں اور ذیلی تنظیموں یوتھ ونگ ،انصاف سٹودنٹس فیڈریشن ،لیبر ونگ ،لائیر ونگ و دیگر کے رہنمائوں نے بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پارٹی فیصلوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور بعدازاں پریس کانفرنس سے ڈسٹرکٹ کونسلر ظفر حیات خان ،سابق اُمیدوار پی کے 90ملک عدنان خان ، سابق امیدوارا صوبائی اسمبلی آصف الرحمن، ملک سلیمان غزنوی ،نظیر زمان ، وقار خان ،ظہور خان ،ذہین اللہ اور سمیع وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان 1996سے عمران خان اور ان کی سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں اورانہی کی بدولت پہلے ان کو خیبر پختونخوا میں حکومت دلائی اور اب وفاق میں حکومت دے کر عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کیا ہے مگر ابتداء میں ہی ان کارکنان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اوربنوں کی سرگرم پارٹی کارکن ڈسٹرکٹ کونسلر نادیہ خان کو مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب کرنے کے بجائے پارٹی میں شامل نہ ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا سید نسیم علی شاہ کے بھابھی کو صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست دلوائی حالانکہ پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ کونسلر و صدر خواتین ونگ نادیہ خان نے مشکل حالات میں عمران خان کا ساتھ دیا اور پورے پاکستان میں جہاں بھی عمران خان نے دھرنے یا جلسے کا انعقاد کیا وہاں شریک ہوئی کی تمام تر قربانیوں اور جدوجہد کو نظر انداز کر دیا جو کہ سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے اب عمران خان کی طرف سے خالی کئے جانے والے بنوں کے واحد قومی نشست این اے 35پر بھی ملک ناصر خان کی بجائے جے یو آئی (ف) کے مولانا سید نسیم علی شاہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے پارٹی منشور اور کارکنان کے جذبات و جدوجہد کو پائوں تلے روند کر ایک جعلساز شخصیت جن پر اسلام آباد میں جعلی چیکوںکے مقدمات درج ہیں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جو کہ پارٹی کی رکنیت بھی نہیں رکھتے حالانکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح طور پر بیان دیا تھا کہ عام انتخابات 2018میں جو امیدوار قائدین کی ہدایات پر الیکشن سے دستبردار ہوئے تھے انہی کو ٹکٹ جاری کئے جا ئیں گے لہذا ہم اپنے حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ان فیصلوں کی بھر پور انداز میں مزاحمت کریں گے ان فیصلوں سے ہونے والے نقصانات کے ذمہ دار پارٹی کی مرکزی صوبائی اور مقامی قائدین ہونگے اس موقع پر شرکاء نے پارٹی کے فیصلوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں