بنوں پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن

مال مسروقہ ، اسلحہ اور منشیات بر آمد ، ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:04

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) بنوں پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، مال مسروقہ ، اسلحہ اور منشیات بر آمد کرکے ملزمان گرفتار کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر عدنان شاہد، ڈی ایس پی رورل سرداد خان کی زیرِ قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیل ارشد اللہ خان، ایس ایچ او تھانہ ہوید رحمدل خان اور ایس ایچ او تھانہ جانی خیل سعداللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

06 مجرم اشہتاری،46 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔جبکہ سائنسی آلات کے ذریعے 33 موٹرسائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔جس میں 15 افراد کو زیر دفعہ 107/150 CRPC اور 3 افراد کو 55/110 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 01عدد کلاشنکوف،05 عدد رپیٹر،09 عدد پستول معہ 275 عدد کارتوس مختلف بور برآمد کی گئی۔اسطرح ایس ایچ او تھانہ جانی خیل نے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم گرفتار کیا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں