بنوں ،میر یان میں دو الگ الگ واقعات میں تین افراد جاں بحق

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) میر یان میں دو الگ الگ واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیئے گئے دوہرے قتل کی پہلی واردات تھانہ کہ تھانہ میریان کی حدود میں شب گزشتہ شب رونما ہو ئی جہاں مسلح آفراد نے فائرنگ کرکے مسمیان سیاب ولد دلنوازاور حجران ولد گل فراز بمقام مسجد نورالائی مزنگہ قتل کردیا ہے اسی طرح تھانہ میر یان کی حدود نورڑ بازار میں قتل کی وردات رونما ہوئی جہاں میر ولی عرف بوبڑ سکنہ غوڑا بکا خیل کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں