بنوں ڈیرہ روڈ پر گنڈی چوک کے قریب پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی

جمعہ 22 مئی 2020 18:17

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) بنوں ڈیرہ روڈ پر گنڈی چوک کے قریب پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینس سروس کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں جنہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے میں 6افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی، فوری طور پر زخمیوں کے نام معلوم نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود شہریوں نے ریسکیو 1122سروس کی بروقت کاروائی اور موقع پر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں