بنوں ،جانی خیل میں بارودی مواد کادھماکہ،دو افراد زخمی ہو گئے

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:13

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ، واپڈا کالونی کے سامنے پولیس نے تقریبا چھ کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ جانی خیل کی حدود ولی نور مارکیٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک دو آفراد عثمان اور ہدایت اللہ عرف ہداتول زخمی ہو گئے ، دھماکے کے بعد فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دی ، اسی طرح بنوں صدر تھانہ کی حدود ڈی آ ئی خان روڈ پرواپڈا کالونی کے ساتھ نصب چھ کلو گرام بارودی کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جو کسی تخریب کیلئے نصب کیا گیا تھا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں