ڈسٹرکٹ پولیس بنوں نے الیکشن2024کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے

5656سے زائد پولیس افسران و اہلکاران سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے

منگل 6 فروری 2024 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) ضلع بنوں میں 549پولنگ سٹیشنز پر کل 5656سے زائد پولیس افسران اور اہلکاران کو تعینات کردیا گیا ہے۔ضلع بھر میں کل 71پولنگ سٹیشنز کو حساس، 56 کوانتہائی حساس اور 422پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے جہاں پر مناسب سیکورٹی انتظامات مکمل کردئیے گئے ہیں۔حساس پولنگ سٹیشنزکی CCTV کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی جبکہ پولیس لائن بنوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور ڈی پی او آفس بنو ں میں الیکشن 2024 کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

سیکورٹی پلان کے تحت 134پولنگ سٹیشنز فی میل، 138میل جبکہ 277مشترکہ ہیں جن کی مکمل حفاظتی انتظامات کی خاطر ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر یونٹ افسران واہلکاران کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیںاس کے علاوہ انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنز پر Kanineسکواڈ کے سنائفر ڈاگ کی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سپیشل برانچ، DSB،BDS اور دیگر یونٹ کے اہلکاران بھی الیکشن کے حوالے سے اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجا م دینگے۔

اس کے علاوہ ضلع بھر میں جگہ جگہ خصوصی ناکہ بندیا ں بھی لگائی گئی ہیںاور QRF،RRFکے جوان کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے۔کسی بھی ہنگامی صورت حال یا ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ڈی پی او آفس بنوں میں الگ کنٹرول رو م قائم کردیاگیاہے جہاں سے الیکشن اور پولنگ کی تمام تر مانیٹرنگ کی جائے گی ،پُرامن الیکشن کا انعقاد بنوں پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں امن وامان کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من وعن عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں