پاکستان پیپلز پارٹی لیبربیوروبنوں ڈویژن کے عہدیداروں نے بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ امن وامان کی خراب صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

اتوار 19 مئی 2024 18:30

-بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی لیبربیوروبنوں ڈویژن کے عہدیداروں نے بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ امن وامان کی خراب صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سب سے پسماندہ رہ گئے ہیں وزیر اعلیٰ اور گورنر صوبہ کے عوام کے مفاد کی خاطر محاذآرائی چھوڑ کر بجلی لوڈشیڈنگ اور فنڈز فراہم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے بنوں ڈویژن کے تینوں اضلاع میں اس وقت امن وامان تشویشانک صورتحال اختیار کرچکا ہے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اُوپر سے بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ نے ر ہی کسر پوری کردی پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے ضلعی صدر اشفاق خان کی صدارت میں پیپلز سیکرٹریٹ نزدیک سلامی مسجد میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لیبر بیورو کے عہدیداروں جیالوں اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامریڈ سیلانی شاہ صوبائی فنانس سیکرٹری رشید افغانی ڈویژنل صدر کامریڈ سلیم نے بھی شرکت کی اجلاس کے بعدمیڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامریڈ سیلانی شاہ کاڈویژنل صدر کامریڈ سلیم خان ،ضلعی صدر اشفاق خان اور ہدایت اللہ ہوید شیر بہادر خان ڈیڈے خیل نے کہا کہ موجودہ حالات میں صوبہ کے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈہ پور فلمی ڈائیلاگ اور اپنی آنا اور ضد چھوڑ کر صوبے اور جنوبی اضلاع کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں جنوبی اضلاع میں ترقی کا یہ عالم ہے کہ بنوں ڈیرہ اسماعیل خان لکی مروت اور ٹانک میں عوام کو پینے کیلئے صاف پانی بجلی اور گیس جیسے بنیادی سہولیات میسر نہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلا ع خصوصا بنوں ڈویژن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے عام شہریوں سمیت مزدوروں تاجروں اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے حالانکہ اس وقت صوبہ شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہے اور یہاں کے عوام کو مختلف قسم کے مسائل نے گھیرا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ذاتی عناد اور محاذآرائی کی سیاست چھوڑ کر گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملکر خیبر پختونخوا کے عوام کے محرومیوں کے ازالے کیلئے اقدامات اُٹھائے کیونکہ دنوں بڑوں کی محاذآرائی سے صوبہ کے عوام سفر ہونگے اور یہاں پر مسائل ہی مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں محنت کشوں اور غریبوں کی جماعت اور چاروں صوبوں اور وفاق کی علامت ہے جنہوں نے ہر دور میں قربانیاں دیکر ملک میں جمہوریت کی آئین قانون کی حکمرانی کیلئے جانوں کی نذرانے پیش کئے مگر قوم کے حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے لہذا وزیر اعلیٰ اور جیا گورنر جنوبی اضلاع میں ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے اور یہاں کے عوام کے پسماندگی کے خاتمے امن وامان کی صورتحال پر قابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں