بارکھان،بینک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرمنیجر جاں بحق ،بھائی زخمی،ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے

ہفتہ 10 نومبر 2012 18:00

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بینک میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک منیجر جاں بحق جبکہ اْس کابھائی زخمی ہوگیا۔ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق مقامی بینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بینک منیجر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش اور زخمی کومقامی اسپتال منتقل کر دیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں